9 مئی 2026 - 17:04
مادروطن کا دفاع زندہ قوموں کا فریضہ، آپریشن بنیان مرصوص دشمن کو تاریخی جواب ہے،علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جنگیں کسی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ خود ایک بڑا مسئلہ ہیں، مگر جب قوموں پر مسلط کی جائیں تو مادر وطن کا دفاع لازم ہوجاتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی، جدید ترین علوم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے جبکہ خطے میں امن و استحکام بہترین سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونس اور دھمکیوں سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرے اور مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جنگیں خود مسائل پیدا کرتی ہیں، مگر جب جارحیت مسلط کی جائے تو مادر وطن کا دفاع لازم ہوجاتا ہے، جس کا مظاہرہ پاکستان نے گزشتہ مئی میں کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو بھرپور انداز میں تاریخی جواب دے کر کیا اور واضح کردیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ایران نے بھی اپنے اوپر مسلط کردہ سامراجی و صہیونی جنگ و جارحیت کا جس طرح دلیرانہ مقابلہ کیا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha